کراچی : پاکستان میں اکتوبر کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گذشتہ سال اکتوبر میں تقریباً پچیس کروڑ ڈالر تھی۔
موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 52 فیصد کمی ہوئی جو تقریباً 35 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گذشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 73 کروڑ ڈالر تھا۔