وزیر خزانہ کا آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا سخت نوٹس، کل تک ذمہ داروں کے تعین کا حکم 

04:22 PM, 21 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیر خزانہ نے معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا سے رپورٹ طلب کر لی  ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا سے  24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی  ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کے فیملی ممبرز کی ٹیکس معلومات لیک ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ معاون خصوصی فوری طور پر از خود معاملے کی تحقیقات کریں اور جلد از جلد ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔

مزیدخبریں