اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ لندن نہیں پاکستان میں بنا۔ قاتلوں تک جلد پہنچنے والے ہیں۔ عمران خان میرے استاد ہیں انہیں پارٹی کے اندر صفائی کرنا ہوگی۔
ایف آئی اے میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان پارٹی کےاندر سے صفائی کریں۔ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے۔ عمران خان جب بھی مجھے آواز دیں گے حاضر ہوں گا۔عمران خان میرے لیڈراوراستاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت نے میری باتوں کو ثابت کی ۔ارشد شریف کے پاکستان سے جانے تک ان سے رابطے میں رہا۔ارشد شریف سے بہت اچھی دوست تھی۔ارشد شریف قتل سے متعلق کسی قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ارشد شریف قتل کا معاملہ تکلیف دہ ہے ۔ان پر گولی چلوانے والے تک کے گریبان تک بہت جلد پہنچیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل میں ملوث لوگ شیطانی دماغ رکھتے ہیں۔ ارشد شریف قتل کیس سنجیدہ معاملہ ہے۔سیاست کو نہ لائیں ۔امید ہے بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچ جائےجن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے۔ارشد شریف کے قتل کا پاکستان میں پلان بنایا گیا۔ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے10 سوال پر مبنی سوالنامہ دیا ۔سوال نامہ شیئر نہیں کروں گا ۔