اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری مل گئی ہے ۔ جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر قانون سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔ سمری میں 5 سینئر جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان آج ہی ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں لیں گے۔