آن لائن شاپنگ کے دوران آرڈر کے معیار کا شکوہ کرتے تو اکثر لوگوں کو سنا ہوگا ، لیکن ایک خاتون کو اپنے لیے جینز کا ایک جوڑا آن لائن آرڈر کرنے پر اس کے بدلے میں اسے پیاز کا ایک تھیلا ملا۔
نئی نسل آن لائن خریداری کرنا پسند کرتی ہےخاص کر Covid-19 کی وجہ سے آن لائن خریداری کا رجحان بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ انسٹاگرام اور فیس بک جیسی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر بھی تاجروں کی اپنی ویب سائٹ ہوتی ہیں اور وہ برانڈڈ کی چیزیں بیچتے ہیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ایسے ہی ایک آن لائن سٹور سے لیوی کی استعمال شدہ جینز کا ایک جوڑا آرڈر کیا۔ اس کے علاوہ، اس نے ڈیپپ پر ایک وینڈر سے اس کی ادائیگی کی۔
خاتون جینز کا جوڑا وصول کرنے کی منتظر تھی لیکن ان کو تبھ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو جینز کی بجائے پیاز کا تھیلا ملا جس میں چھوٹے چھوٹے پیاز تھے ۔ خاتون نے جب سٹور انتظامیہ کو میسج کیا تو ان کو جواب موصول ہوا کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ یہ کیسے ہوا؟ اور تاجر نے محض معذرت کی ۔