گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورنا کے 17 مریض رپورٹ ہوئے

09:26 AM, 21 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک بھر میں  کورونا  کے 5 ہزار 435 ٹیسٹ کئے گئے، 17 مریض رپورٹ ہوئے،  وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 31 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 233 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1  اعشاریہ 29 فیصد رہی، ایبٹ آباد میں کورونا   کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد   وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 84 فیصد رہی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  لاہور میں کورونا کے 1 ہزار 57 ٹیسٹ کیے گئے،  5 نئے  مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح  اعشاریہ 47 فیصد رہی، اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 301 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 859 ٹیسٹ کئے گئے، کراچی میں کورونا وائرس 2 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 3 فیصد رہی ۔

مزیدخبریں