سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر رد عمل آگیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر رد عمل آگیا
سورس: file

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو من گھڑت ہے ۔ آڈیو ابھی سنی ہے ۔آواز میری نہیں ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو ہے جو مجھ سے منسوب کی گئی ۔ اس طرح کی حرکتوں سے عدلیہ تو دبایا نہیں جا سکتا۔

ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی احتساب عدالت کے کسی جج کو نوازشریف کو سزا دینے سے متعلق حکم نہیں دیا۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ فوج یا آئی ایس آئی میں سے کسی نے کبھی اس حوالے سے ان پر دبائو نہیں ڈالا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید بتایا کہ ان کا میاں نواز شریف سے کوئی بغض نہیں ہے تو وہ ایسا کیوں کریں گے؟آڈیو معاملے پر سوچ رہا ہوں کہ کیا قانونی کارروائی کی جائے ۔

واضح رہے کہ ایک امریکی ویب سائٹ نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر احتساب عدالت کے جج کو ہدایت دے رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ہر حال میں سزا دینی ہے۔ 

سابق چیف جسٹس کی آڈیو میں مزید  کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نوازشریف کو سزا دینا ہو گی،اگرچہ مریم نواز کیخلاف بھی  کوئی کیس نہیں ہے۔