ظالم کی حمایت نہیں کریں گے، سعد رضوی کا اعلان

07:58 PM, 21 Nov, 2021

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مر جائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

شہدائے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نے بتایا پہلے میدان لگانا پڑتا ہے اور ہم مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں یہ کیا ہوا انھیں کہا کہ ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے، ہمارے زخمی بازی جیت گئے اور ہماری مائیں بھی بازی جیت گئیں، وہ بازی کیا ہے سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں جبکہ مال وجان دینے کے بعد پھر لوگ کہہ رہے ہیں کرنا کیا ہے۔

سعد رضوی نے سوال کیا کہ آپ نے اعتماد کیا اس میں بد دیانتی تو نہیں ہوئی اور اب ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہیئیں۔

ان کا کہن اتھا کہ مفتی منیب الرحمان سے لے کر نیچے تک سب کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ کمزور نظریے والے کے ہاتھ میں ایٹم بم بھی ہو تو وہ کچھ بھی نہیں لیکن آپ کا سب کچھ گیا ہے ہمارا کچھ نہیں گیا۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا تھا 31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین انتشار کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا، حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹی ایل پی آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی، جبکہ یہ آئندہ بطور سیاسی جماعت قومی دھارے میں شریک ہوگی اور اس کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے بھی نکال دیا جائے گا۔

مزیدخبریں