حکومت سردیوں میں برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی

07:33 PM, 21 Nov, 2021

اسلام آباد: وفاقی حکومت سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی۔

حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت نے وزارت توانائی کو کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ان کے بوائلرز کے لیے 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آر ایل این جی خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی این جی سیکٹر کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کر دی تھی ۔ اجلاس میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی منظوری دی گئی، سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔ ۔کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ملک میں اگلے ماہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔

مزیدخبریں