اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹل سروے اور قبضہ کی زمینوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم پر احتجاج کی طرح لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹل میپنگ کے دوران بھی احتجاج کیا گیا،قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا.
وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی،لاہور اسلام آباد اور ریاست کی تقریبا 5595 ارب کی مالیت کی زمین پر قبضہ ہے،جنگلات کی 1869 ارب کی زمینوں پر قبضہ ہے،فاریسٹ کور کی کمزوری کیوجہ سے زمینوں پر قبضہ ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ درست ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگی،سروے کے نتائج سے پتہ چلا احتجاج کیوں کیا جارہا تھا،سیاسی اشرافیہ،قبضہ مافیا ریاستی اور جنگلات کی زمینوں پر قابض تھے.