اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور سینئر ججز کے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے بعد ایک اشتہاری (نواز شریف) کے خطاب سے کانفرنس کا اختتام عدلیہ اور ججز کی توہین ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کو نیوٹرل رہنے کا مشورہ دیدیا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں ۔ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے
فواد چودھری نے کہا کہ افتخار چودھری کی عدالت کے بڑے مقدموں کی لسٹ نکلوائیں ہر کیس میں حامد خان وکیل ہے اور دو تین لوگ اور ہیں ان لوگوں نے عدلیہ کی آزادی کے نام پر اتنا مال کمایا کہ اگلے پچھلے پر ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وکلاء تحریک کیلئے جسٹس خواجہ شریف کو تھیلوں میں پیسے بھجوائے اور کرد صاحب کے لیکچر سنیں۔