انتہاپسند سوچ والے بھارتی صحافی کی شارجہ آمد پر شہزادی انتظامیہ پر برہم ہوگئیں

02:51 PM, 21 Nov, 2021

دبئی : اسلام مخالف بھارتی ہندو صحافی کو دبئی بلانے پر یواے ای کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں ۔ شہزادی کا کہنا تھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے بارے منفی جذبات رکھنے والے کو کیوں بلایا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں سخت گیر موقف اختیار کرنے والے انتہا پسند سوچ کے مالک ہندو صحافی سدھیر چوہدری  کے دبئی آنے پر شارجہ کی شہزادی نے انتظامیہ کی واٹ لگا دی ۔ 

شارجہ کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں بھارتی صحافی کی آمد پر سخت ناگواری کاا ظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ"  گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا"۔ 

شارجہ کی شہزادی نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ میں کہا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے ایسے شخص کو متحدہ عرب امارات میں بلانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ 

https://twitter.com/LadyVelvet_HFQ/status/1461813386191192066?s=20

  انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔

 شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟

  یاد رہے کہ بھارتی صحافی سدھیر چوہدری کو سال  2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا ۔

مزیدخبریں