لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ، گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ لے اڑے

01:39 PM, 21 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا واقعہ ، جوہر ٹاون کی حدود میں ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ لے اڑے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر پر ہوئی ، پولیس نے ڈاکٹر نسیم کی زوجہ صوبہ افضل کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔ آیف آئی آر متن کے مطابق 5 نامعلوم شخص گھر کی بیسمنٹ میں واقعہ کلینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی زور پر ملازم ذاکر کو یرغمال بنا کر پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے ۔

پانچوں مسلح ڈاکو گھر میں موجود صوبیہ اور اس کے بیٹے عبداللہ کو باندھ کر تشدد کرتے رہے اور نقدی زیورات کے متعلق پوچھتے رہے ، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نسیم اور بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلح ملزمان پورے گھر کی تلاشی کے بعد 1 کروڑ نقدی ، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں