لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر کو کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ، فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کی شمولیت بھی زیر غور ہے جبکہ بیٹنگ لائن میں آصف علی کی انٹری متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی ، پاکستان نے دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی ۔
پاکستانی بولرز کو وقفے وقفے سے وکٹیں ملنے سے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ میں رہی ۔ اس طرح میزبان ٹیم 20 اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گری جب کپتان بابراعظم صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ فخرزمان اور محمد رضوان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو منزل تک پہنچایا ۔
فخرزمان 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، رضوان نے 39 رنز بنائے جبکہ فخرزمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔