سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر شدید ردعمل

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر شدید ردعمل

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر  نےبھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو  کو آڑے ہاتھ لے لیا ۔ نوجوت سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی قرار دیا تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے  گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا ایپ ٹویٹ پر اپنے پیغام میں ان کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ " اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں"۔ 

https://twitter.com/GautamGambhir/status/1462036362660515846?s=20
 
گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو ناگوار بیان قرار دے دیا ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گردوارا دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیاپاکستانی حکام کی جانب سے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیا ۔ 

نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان پر بی جے پی کی طرف سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی بھارتی شخصیات نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔