فضائی آلودگی اورسموگ سے متاثرملکوں کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کے شہر سرفہرست آگئے

09:47 AM, 21 Nov, 2021

لاہور: دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں پاکستان اور بھارت کے دوشہر سرفہرست آگئے ۔ لاہور فضائی آلودگی میں نمبر ون اور دہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین کا دارلحکومت بیجنگ تیسرے نمبر پر ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر کے کئی ممالک میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ عالمی ادارے کے مرتب کردہ اعدادوشمار میں پاکستان کے شہر لاہور اور بھارت کے دارلحکومت دہلی آلودگی کے حوالے سے ابتدائی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ۔ 

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 334 ریکارڈ کی گئی ہے۔چین کا دارالحکومت بیجنگ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 253 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

عالمی ادارے کے مطابق اسی فہرست میں موجود بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سے چوتھے  اور ایران کا دارالحکومت تہران 164 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔جبکہ  شہر کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ 

پاکستان میں ائر کوالٹی انڈیکس کے حوالے سے ملنے والے اعدادوشمار کو ماہرین صحت نے شہریوں کے لئے خطرناک قرار دیا ہے  اور کہا ہے کہ  151 سے 200 درجے تک ائیر کوالٹی انڈیکس آلودگی مضرِ صحت ہے۔ جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری طرف بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگانے اور شہر میں مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق 1 ماہ تک شہر میں صرف یورو 5 پیٹرول سپلائی ہو گا، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔ 

مزیدخبریں