فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلین بولڈ کر دیا

09:59 PM, 21 Nov, 2020

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کلین بولڈ کر دیا۔


معاون خصوصی اطلاعات اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ٹیموں کے درمیان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی دورے کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گا۔ میچ میں گورنر پنجاب نے بلا پکڑ کر اپنے بلے بازی کی جوہر دکھانے کی کوشش کی لیکن دوسری طرف فردوس عاشق اعوان نے شاندار بولنگ کی گورنر کو کلین بولڈ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت اپوزیشن کو اپنا مؤقف دے چکی ہے ۔ اب جب پی ڈی ایم پنجاب میں جلسے کرے گی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اس اپوزیشن کے حوالے نہیں کر سکتے جنہیں عوام کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ ان کے جلسوں میں ایس او پیز پر عملدارآمد نہیں ہوتا۔ 

مزیدخبریں