صوبائی وزیر راجا بشارت سے ایک وزارت واپس لے لی گئی

09:22 PM, 21 Nov, 2020

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت سے ایک وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ان کے پاس وزارت سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ راجا بشارت کو وزرات قانون کے ساتھ کوآپریٹوز کی وزرات کا قلمدان بھی دے دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ وزارت سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا بھی قلمدان راجا بشارت کے پاس تھا۔ 

اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزرات اطلاعات کا قلمدان واپس لے کر انہیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات لگا دیا تھا۔ اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری کے لئے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں