مکسڈ مارشل آر ٹسٹ خبیب کا دوبارہ رنگ میں نہ اترنے کا فیصلہ

07:47 PM, 21 Nov, 2020

ماسکو: مکسڈ مارشل آرٹس  میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف  نے دوبارہ رنگ میں   نہ اترنے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈیا سے گفتگو  کے دوران خبیب  کا کہنا تھا   کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہیں لگتا ہے کہ سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہی۔ خبیب کا کہنا تھا کہ وہ  اپنے گاؤں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ کرنا   چاہتے ہیں ۔

خیال رہے کہ خبیب نورماگومیدوف کا تعلق روس کے ایک مسلم گھرانے سے ہے  اور وہ مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابلِ شکست رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ خبیب نے گزشتہ ماہ اپنی آخری فائٹ لڑی تھی جس میں انہوں نے مخالف کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔ فتح کے بعد خبیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے آنسو چھلک پڑے جبکہ خبیب نے جیت کی خوشی میں سجدہ ریز ہوکر اللہ تعالیٰٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں