مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا

07:17 PM, 21 Nov, 2020

ممبئی: بھارت کی نارکوٹکس کنڑول بیورو نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ این سی بی کے مطابق جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر چھاپہ مارا تو انہیں حشیش ملی اور دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

بھارتی سنگھ معروف کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد ریئلٹی شوز کی میزبانی بھی کر چکی ہیں اور اس وقت وہ اور ان کے شوہر ہرش ڈانس انڈیا ڈانس نامی ریئلٹی شو کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہونیوالی تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں بڑے پیمانے پر ممنوعہ منشیات کے استعمال کا راز فاش ہوا اور آنے دن کسی نہ کسی معروف بھارتی اداکاروں کو تفتیش کے لئے طلب کیا جا رہا ہے اور ان کے گھروں پر نارکوٹکس کنڑول بیورو کی جانب سے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں