سعید غنی نے سکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے اہم ترین بات کردی 

Sindh، Sindh Education Minister, Saeed Ghani,
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی:سندھ میں اسکول اور کالجز بند نہیں ہونگے۔ وزیرتعلیم سندھ نے دو ٹوک اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول اور کالجز بند نہیں ہونگے۔ البتہ ایس او پیز کو مزید سخت کیا جائے گا۔ 


اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو اسکول آن لائن تعلیم دینا چاہیں وہ دے سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے فیصلوں سے این سی او سی کا آگاہ کیا جائے گا۔ صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔ 

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صوبہ میں تعلیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تمام فیصلے کئے جائیںگے۔