اسلام آباد: سی پیک کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سی پیک کیخلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہے گا۔ اور بھارت کا رویہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،ہر محاذ پر ناکامی ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔چین نے سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیااور ہم چین کے ساتھ مل کر سی پیک کی حفاظت کریں گے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ڈوزیئر پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا بھارت کیسے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں بتایاتھا بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کیا تھا بھارت نےاس مقصد کیلئےایک سیل بنایا ہے جس کیلئے بھارت نے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈوزیئرمیں ظاہرخدشات یواین،اوسی آئی سمیت تمام فورمز پر اٹھائیں گے۔ جس سے بھارت کےسی پیک کے خلاف بھیانک منصوبوں سے ساری دنیا واقف ہوگی اور بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنے پڑے گا۔