پاکستان میں کوویڈ19 کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا گیا

Pakistan,Covid-19,Kit
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :  قوم کے لئے بڑی خوشخبری, پاکستان میں کورونا کے مرض کی تشخیص کے لئے جدید آلہ تیار کرلیا گیا ۔ اس جدید میڈیکل ڈیوائس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے منظوری دے دی ۔ 

کوویڈ کی جانچ کے لئے تیار کردہ آلہ مکمل طورپر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے ۔ نئی تیارکردہ میڈیکل ڈیوائس سی ٹی اسکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی ۔ 

تیار کردہ آلہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پھیپھڑوں میں موجود کورونا کی علامات کی تشخیص کرسکے گی ۔کوویڈ ڈیوائس کو نیشنل الیکٹرانکس کملپکس آف پاکستان نے تیار کیا ہے۔ 

واضع رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے ایکبار پھر سے تیز ہوگئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 603 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔