معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کےگھر پر چھاپہ

03:57 PM, 21 Nov, 2020

ممبئی : بھارت کے  نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ کی معروف ترین کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ  مارا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر پر منشیات رکھنے کا الزام ہے ۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے  کے مطابق بھارتی سنگھ کے گھر سے  کچھ مقدار میں منشیات ملی ہے ۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کہاں سے آئی ہے ۔ 

بھارتی سنگھ کا کہناہے کہ یہ دوا  ہے اور مجھے  ڈاکٹرز  کی جانب سے تجویز کی گئی تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہےکہ  یہ چھاپہ اس تفتیش کا حصہ ہے  جس کا آغاز اداکار سشانت سنگھ  کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں مبینہ منیشات کے استعمال پر شروع ہوا ہے ۔ 

رواں مہینے اداکار ارجن رام پال کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ، ارجن رام پال اور ان کی گرل فرینڈ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ ارجن رام پال سے چھ گھنٹے جبکہ اس کی دوست سے بارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ 

ارجن رام پال نے بھی کہا تھاکہ جو دوا ان کے گھر سے ملی ہے وہ انہیں ڈاکٹرز نے تجویز کی تھی ۔ ایسا ہی کچھ کہناہے کہ بھارتی سنگھ کا بھی ۔

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک آسٹریلوی آرکیٹک پال پارٹر کو منشیات فراہمی کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی نارکوٹیکس بیورو معروف اداکاروں کی تحقیقات کررہاہے ۔ 

واضح رہے کہ بھارتی سنگھ اپنی کامیڈی کی وجہ سے اس وقت بالی ووڈ اور ٹی وی سکرین پر چھائی ہوئی ہیں ۔ بھارتی سنگھ کی  شادی  3 دسمبر 2017 میں ہوئی تھی ۔

وہ کامیڈی سرکس سے مشہور ہوئی تھیں ، جس کے بعد کپل شرما شو میں بھی آرہی ہیں ۔ بھارتی شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر میں اپنے شوہر کے ساتھ ہوسٹ کررہی ہیں ۔

تاہم اس اہم خبر کے بعد بھارتی سنگھ کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے  ۔ بھارتی سنگھ کا کہناہے کہ اس نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا ہے ۔ نارکوٹکس کے معمول کی کارروائی تھی ۔ 

مزیدخبریں