کابل : راکٹ حملوں میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،افغان وزارت داخلہ

01:23 PM, 21 Nov, 2020

کابل : مرکزی کابل میں راکٹ حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔  جبکہ اس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  کابل کے مرکزی علاقے میں بڑے دھماکوں کی آواز کے بعد  بھگدڑ مچ گئی ، گرین زون کے علاقے میں ہونے والے دھماکے مبینہ طور پر بڑا راکٹ حملہ تھا ، جس میں 14 راکٹ  فائر کیے گئے ہیں ۔ اس بڑے حملے میں اب تک تین افراد کے جاں بحق جبکہ 11 افراد  کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ 

افغانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کا کہناہے کہ دھماکے افغان دارالحکومت کے مرکزی گنجان آباد علاقے میں ہوئے ہیں ۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق  اس حملے میں 14 راکٹ فائر کیے گئے ہیں ۔وزارت داخلہ کا کہناہے  کہ بدقسمتی سے راکٹ رہائشی علاقوں پر  گرائے گئے ہیں اب تک  ہمارے تین شہری شہید اور 11 زخمی  ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "متعدد راکٹ" فائر کیے گئے تھے ، جبکہ سوشل میڈیا پر تصاویر ایک بڑے میڈیکل کمپلیکس میں بیرونی دیوار کو پہنچنے والے نقصان کو ظاہر کرتی ہیں۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دو دھماکوں کی اطلاع ملی تھیں ، جس میں ایک پولیس کار کو بھی ہٹ کیا گیا تھا ، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے فوری طور پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، جو حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان میں قتل عام کر نے والی تشدد کی ایک لہر کے دوران پیش آیا۔

مزیدخبریں