95 فیصد عوام ماسک لگائیں تو لاک ڈائون کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او

If 95% of people wear masks, there is no need for lockdown, WHO
کیپشن: یورپ میں اس وقت 60 فیصد یا اس سے کم لوگ ماسک لگاتے ہیں .تصویر بشکریہ سٹڈی فائنڈز
سورس: https://www.studyfinds.org/social-isolation-women-hypertension/

برسلز: عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ، ہانس کلوگے کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک کے 95 فیصد عوام ماسک لگائیں تو لاک ڈائون کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ کے مطابق یورپ میں لاک ڈائون سے بچا جا سکتا ہے اگر وہاں کے ایسے مقامات پر تقریباً ہر کوئی ماسک لگائے جہاں سماجی فاصلے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں اس وقت 60 فیصد یا اس سے کم لوگ ماسک لگاتے ہیں اور اگر یہ شرح 95 فیصد تک پہنچ جائے تو لاک ڈائون کی ضرورت نہیں رہے گی۔تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ ماسک کے استعمال کا مطلب حتمی علاج ہرگز نہیں اور اس کے ساتھ دیگر اقدامات کو یکجا کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور یومیہ اموات اور نئے کیسز میں مسلسل اضافہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 42افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 7ہزار، 603 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹے میں 2ہزار،843 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ، 71ہزار، 508 تک جا پہنچی ہے جبکہ پاکستان میں 3لاکھ، 28ہزار، 931 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42752 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 5141403 کوویڈ19 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں 26177،پنجاب میں 113457،سندھ 161028،خیبر پختونخوا43730 ،بلوچستان16699 ،آزاد جموں و کشمیر 5911 جبکہ گلگت بلتستان میں 4506 کنفرم کیسز موجود ہیں۔