کورونا کے وار جاری،مزید 42 افراد جاں بحق،2 ہزار 843 نئے کیس رپورٹ

09:32 AM, 21 Nov, 2020

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور یومیہ اموات اور نئے کیسز میں مسلسل اضافہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 42افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 7ہزار، 603 ہوگئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق24 گھنٹے میں 2ہزار،843 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 3لاکھ، 71ہزار، 508 تک جا پہنچی ہے جبکہ پاکستان میں 3لاکھ، 28ہزار، 931 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42752 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک 5141403 کوویڈ19 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔


جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں 26177،پنجاب میں 113457،سندھ 161028،خیبر پختونخوا43730 ،بلوچستان16699 ،آزاد جموں و کشمیر 5911 جبکہ گلگت بلتستان میں 4506 کنفرم کیسز موجود ہیں۔


عالمی وبا کی دوسری لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث گزشتہ روز حکومت پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پاپندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہریوں کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت ہو گی۔ 


اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ تین سو افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی اور کھلی جگہوں پر ہونے والی تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہو گا۔ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی شہریوں کے لئے چہرہ ڈھانپنا لازمی ہو گا۔

 
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر ہونیوالی تقریبات پر پابندی کا اطلاق بیس نومبر سے اکتیس جنوری تک لاگو رہے گا۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے وبا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر چھ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا۔ 

مزیدخبریں