دبئی : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے مقیم ملک اور اس کے جاری کیے گئے قوانین کا ہر صورت احترام کریں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ اہم ترین انتباہ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نےاپنے ایک سوکولر میں کہا ہے کہ یوا ے ای میں رہائش پذیر پاکستانی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں ۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسلہ درپیش ہوتو وہ فوری طور پر ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے ان فون نمبروں پر رابط کرے ۔
فون نمبر :-- 0097124447800
واٹس ایپ نمبر :-- 009715699948924
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ ان کی آفیشل سوشل میڈیا سائیٹ ٹؤیٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی سیاسی ، داخلی اور خارجی پالسیوں کے حوالے سے کوئی سرگرمی اختیار نہ کریں ۔