سموگ : لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر وں میں کل اسکولز بند رہیں گے

 سموگ : لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر وں میں کل اسکولز بند رہیں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  محکمہ سکولز ا یجوکیشن نے شدید فضائی آلودگی کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سرکاری اور نجی سکولوں میں مورخہ 22 نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ، سرکاری اعلان کے بعد تمام تعلیمی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو بھی سموگ کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،  لاہور 279 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ سب سے زیادہ اے کیو آئی پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 612 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کے بادل چھائے رہے۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ 300 میٹر تک رہ گئی۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے ارمچی، دوحہ اور دمام سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔