کوشش ہے میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے ‘ نیلم منیر

12:01 PM, 21 Nov, 2019

لاہور:خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں ایک ہی طرح کا کام کر کے یکسانیت کا شکار نہیں ہونا چاہتی ، ابھی میرا بڑا طویل کیرئیر ہے اس لئے اسے پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں ۔ نیلم منیر نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی انسان کی زندگی کا حصہ ہے۔

کامیابی ملنے پر آپ کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے جبکہ ناکامی سے مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کی بجائے اپنااحتساب کر کے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوتی بلکہ میرے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔

نیلم منیر نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے اوراس کے ساتھ ایک ہی طرح کا کام کر کے یکسانیت کا شکار نہیں ہو نا چاہتی بلکہ میں سنجیدہ ، کامیڈی اور شوخ و چنچل ہر طرح کے کردارنبھاﺅ ں گی ۔

مزیدخبریں