اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی قرارداد منظور

09:28 AM, 21 Nov, 2019

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خودارادیت کی حمایت میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کی پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کردہ پاکستان کی قرارداد کو 81 ممالک کی حمایت حاصل رہی۔ قرارداد میں غیرقانونی جارحیت کے شکار لوگوں کے لیے حق خودارادیت، نو آبادیاتی تسلط اور بیرونی قبضے کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ چارٹرمیں حق خودارادیت عالمی رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کی مدد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ جارحیت، کرفیو، غیرقانونی پابندیوں سےحق خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کو حق خودارادیت دیتی ہیں۔

مزیدخبریں