لاہور :نیب نے پیرا گون ہاﺅسنگ کیس میں اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی .
تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکیم کے ملزم قیصر امین بٹ نے چیئرمین نیب کو پلی بارگین کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام متاثرین کی رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق قیصر امین بٹ نے پیرا گون کیس کے متاثرین کو تمام رقوم کی واپسی کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شروع میں 33فیصد رقم ادا کرینگے جبکہ بقیہ رقم دو اقساط میں کلیئر کر دینگے ،قیصر امین بٹ کیخلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے رقم تو ادا کر دی ہے لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا ۔