نوشہرہ: نوشہرہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے نوشہرہ میں تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 لاکھ 97 ہزار روپے، 2800 ریال اورایک ہزار یورو، موبائل فونز اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ معاملے میں مزید ملزمان بھی ملوث ہیں اور تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔