لاہور،پرانا کاہنہ میں عیدمیلادالنبی (صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سلسلے میں ناشتے کا اہتمام

01:06 PM, 21 Nov, 2018

لاہور: پاکستان بھر میں آج 12 ربیع الاول نہایت عقیدت واحترام اور جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔

عیدمیلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح سے عاشقان ِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے جلسے جلوس اور ناشتوں کا انتظام کر رہے ہیں ۔

ملک بھر کی طرح لاہور کے علاقے پرانا کاہنہ میں  بھی جشن ِ عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی خوشی  میں مہر شرافت اور مہر اشفاق، اسد عمر سمیت آرائیں برادری کی طرف سے اہلِ علاقہ کے لیے  ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ناشتے سے پہلے حضورسروسر کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام پڑھا گیا ۔امت مسلمہ کے لیے دعائیں گی گئیں ۔

مہر شرافت علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے 12 ربیع الاول کے روز ناشتے اور رات میں کھانے کا مفت انتظام کر رہے ہیں ، ان کے ساتھ ان کے دوست احباب بھی اس میں شرکت کرتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں