لاہور:کرکٹ دیوانے ہو جائیں تیار ،یو اے ای میں دوسری بار آج سے شروع ہونے جا رہے ہیں ٹی 10 لیگ ۔
تفصیلات کے مطابق آج شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت دنیائے،کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی ،کیریلا کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، کرپشن سے متعلق امور پر کڑی نگاہ رکھی جائیگی،جبکہ امپائرز کی تقرری آئی سی سی پینل سے کی گئی ،
ٹی ٹین لیگ کا پہلا میچ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجےسندھیز اور راجپوتس کے درمیان ہو گا ۔