ملائیشیا-پاکستان کا مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

10:35 AM, 21 Nov, 2018

کوالالمپور: پاکستان اور ملائشیا نے مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔پاکستان اور ملائیشیاے درمیان ویزوں کے خاتمے کا بھی جزوی معاہدہ ہوا ہے

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے مہاتیر محمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی۔ اقتصادی ترقی کے لیے ڈاکٹر مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور ہم دونوں کو بدعنوانی کے خلاف عوام نے ووٹ دیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور دیگر شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے۔ سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ملائیشین ہم منصب یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا کو مشترکہ مسائل کا سامنا ہ اور، عمران خان پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جن کا خیر مقدم کر رہا ہوں۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت جاری رہے گی اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔

پاکستان اور ملائیشیاے درمیان ویزوں کے خاتمے کا بھی جزوی معاہدہ ہوا ہے۔ دورے کا مشترکہ اعلایہ بھی جاری ہوا ہے جس میں دہشتگردی کو کسی مذہب سے منسلک نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دو طرفہ روابط بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کیلئے او آئی سی کا کردار بڑھانے پر دونوں رہنماوں نے اتفاق رائے کیا۔

اس سے قبل عمران خان ملائیشین ہم منصب کے دفتر پہنچے تو مہاتیر محمد نے ان کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا کیا گیا اور ملائیشین فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

مزیدخبریں