چھائیوں سے چھٹکارا پانا اب پہلے سے بھی آسان

11:41 PM, 21 Nov, 2017

لاہور:چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے اور چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبے جو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس بلیچ کا کام کرتا ہے۔
تازہ لیموں کارس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔15-10 منٹ لگا رہنے دیں،پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں دو تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں ۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم 3مہینے تک ضرور استعمال کریں۔اس کے علاوہ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آدھے لیموں میں ڈیڑھ چمچ چینی ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔ہفتہ میں کم از کم دو بار یہ نسخہ استعمال کریں۔
حساس جلد والے افراد 4۔2 چمچ دودھ میں آدھا لیموں ملا کر اور اسے پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں،پھر اسے پانی سے دھونے کے بجائے کسی نرم ٹشو یا تولئے سے صاف کر لیں اور کوئی اچھا موسئچرائزر بھی استعمال کریں۔یہ عمل خصوصاً حساس جلد والے لوگوں کے لئے ہے، کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔

یہ عمل روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں