دپیکا کی ایوانکا ٹرمپ کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت

11:26 PM, 21 Nov, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران گلوبل انٹرپرینورشپ سمٹ (جی ای ایس) میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ دپیکا نے ایونٹ کے شرکاءمیں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے، تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔یہ کانفرنس رواں ماہ 28 نومبر کو ہوگی جس میں ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ دپیکا نے سمٹ کے دوران ایک سیشن بعنوان 'ہالی وڈ سے نولی وڈ سے بولی وڈ: فلمسازی کا سفر' میں بطور اسپیکر شرکت کرنی تھی۔
واضح رہے کہ فلم 'پدماوتی' کے حوالے سے تنازع کھڑا ہونے سے قبل اداکارہ نے کانفرنس میں شرکت کی ہامی بھری تھی۔

مزیدخبریں