سیول:جنوبی کوریا کے علاقے سئونگ جو میں امریکی تھاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی کے خلاف مقامی لوگوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیول پولیس نے امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کر دیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوا-پولیس اور مظاہرین میں تصادم اس وقت ہوا جب مظاہرین نے اس مقام پر جہاں میزائل کو نصب کیا جانا ہے، گاڑیوں اور ساز و سامان کو آنے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس سے پہلے بھی سئونگ جو میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن علاقے کے باشندوں نے ماحولیات کے مسائل کی بنا پر ہمیشہ اس کی مخالفت کی تھی۔امریکا اور جنوبی کوریا نے جولائی دو ہزار سولہ میں جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا-
جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کے بہانے تھاڈ میزائل سسٹم کی تعیناتی کا عمل شروع کیا ہے-