اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازش کی، اب تو نوازشریف بھی کہتے کہ بھٹو کا عدالتی قتل ہوا جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ہم بچائیں گے، نوازشریف سازش کا بتائیں نوازشریف جمہوریت کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازش کی، نوازشریف ووٹ کی پامالی کے ذمہ دار ہیں، اب تو نوازشریف بھی کہتے ہیں کہ بھٹو کا عدالتی قتل ہوا،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ہم بچائیں گے،نوازشریف سازش کا بتائیں پیپلزپارٹی کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کو نہیں مانتی،نوازشریف جمہوریت کا نظام بگاڑ نا چاہتے ہیں،نوازشریف کو ڈر ہے کہ پورے خاندان کو سزائیں ہوجائیں گی۔