کیا آپ سر میں خشکی کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟

09:20 PM, 21 Nov, 2017

لاہور:سر میں خشکی سفید  شکل میں نظر آتے ہے جو ہمارے بالوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور انکی چمک پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

سر میں خشکی  کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔خشکی جلد پر سفید ٹکڑوں کی شکل میں نظر آتی ہے اور اس میں خارش بھی ہوتی ہے۔ خشک جلد ، ایگزیما ، جلد کی حساسیت ، جلد کی سوزش ، سیلان شحم یا چنبل وغیرہ۔جلد کے خلیات ہر لمحہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔سر کی جلد بھی اسی طرح ہوتی ہے کہ پرانی مردہ جلد اتر جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی جلد آجاتی ہے ۔ 

صحت مند اور صاف ستھری غذا خشکی کے علاج میں بے حد مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ آپ کی غذا میں گوبھی اور لہسن کی درست مقدار شامل رہے۔ میتھی دانہ پیس کر اسے بٹر ملک میں ملائیں اور غسل سے پہلے سر پر اسکی مالش کریں۔ سر دھونے کے لیے ٹرائیفالہ پاؤڈر کو پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔
اس کعے علاوہ سر دھونے سے 15 منٹ پہلے ایلاڈی کیرم تیل سر پر لگائیں اور پھر سر دھو لیں ۔خشکی ختم کرنے والے دو مختلف شیمپو کو ہفتے میں3 بار ایک ایک دن کے وقفے سے استعمال کریں ۔دودھ ، دہی ، کالے چنے ، نشہ آور اشیا، شیل فش ، تل سے بنی چیزیں اور کھٹی اشیاء کا ستعمال بند کر دیں یا پھر کم سے کم کر دیں اور ڈاکٹر کے مشورے سے ملٹی وٹامن ، زنک اور مچھلی کا تیل استعمال کریں ۔

مزیدخبریں