لاہور:تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے غیر معیاری اور ناقص پیٹرول کی ترسیل کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری اور ناقص پیٹرول کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیوں کے انجن خراب ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرنیشنل آٹو کمپنی نے اپنی لاکھوں گاڑیاں پاکستان سے واپس منگوا لی۔جبکہ یہی آٹو کمپنی کئی مرتبہ ناقص پیٹرول کی شکایت کرچکی ہے۔غیر معیاری پیٹرول کی ترسیل گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔لیکن اوگرا حکام۔نے ان کی شکایت کو سنجیدہ نہیں لیا۔جو کہ اوگرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مقرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اوگرا کے اس غیر ذمے دارانہ رویے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر معیاری پیٹرول کی ترسیل کو فی الفور بند کرے۔
جبکہ مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے نشہ آور گٹکا کی سرعام فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن میں انڈین گٹکا کی سرعام فروخت جاری ہے ،ہر ماہ کڑوروں روپے کا گٹکا سمگل کرکے صوبہ بھر میں پہنچایا جاتا ہے۔