عوام ایک لیٹر پر 24روپے ٹیکس دے رہے ہیں : مہرین انور راجہ

06:22 PM, 21 Nov, 2017

لاہور:سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ صارفین پڑول و ڈیزل پر ایک ماہ میں47ارب 16کروڑ سے زائد ٹیکس دیں گے ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول پر 24روپے 77پیسے اورایک لیٹر ڈیزل پر29روپے 91پیسے ٹیکس لیا جارہا ہے ، عوام ن لیگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ انتہائی کامیاب رہا۔


مہرین انور راجہ نے کہاکہ حکومت کے پا س صرف ٹیکس لگانا ہی آپشن رہ گیا ہے ، غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والی ن لیگ اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی ، ن لیگ نے نہ جانے عوام سے کس چیز کا بدلہ لیا ہے ، ملک مالی بحران میں پھنسا ہے اور ن لیگ سب اچھا کا نعرہ لگا رہی ہے

مزیدخبریں