ٹھگز آف ہندوستان کی مرکزی اداکارہ فاطمہ شیخ پر ڈائریکٹر مہربان

06:00 PM, 21 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : 25 سالہ ”دنگل گرل“ اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے بہت کم وقت میں بالی وڈ میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ وہ فلم ”دنگل“ کے بعد اب فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس کے بعد وہ عامر خان کے ساتھ فلم ”سارے جہاں سے اچھا“ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

سابق بھارتی پائلٹ پاکیش شرما کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں وہ عامر خان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ بالی وڈ اداکارہ فاطمہ شیخ آج کل اپنی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں انہیں ڈائریکٹر کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ شیخ کیلئے شوٹنگ کے دوران وینٹی وین کے ساتھ ساتھ سیٹ پر آرام کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ سیٹ پر ہی رہنا پسند کر رہی ہیں اس لئے ڈائریکٹر کی طرف سے ان کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں وہ امیتابھ بچن اور عامر خان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے کہا ہے کہ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے۔ یہ میرے لئے بہت خاص فلم ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

مزیدخبریں