تربت میں 2 دہشت گرد ہلاک ،18مغوی بازیاب کرا لئے گئے

05:12 PM, 21 Nov, 2017

تربت :بلوچستان میں تربت کے علاقے دشت میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 18 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے  علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز  نے کا رروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے  اور 18 مغویوں کو بازیاب بھی کرا لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران  ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دشت میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تربت سے 18مغویوں کو بازیاب کرایا تھا۔ ان میں کئی غیر ملکی شامل ہیں۔2اغوا کار پکڑے گئے دیگر کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری تھا۔

ٰخیال رہے کہ کچھ روز پہلے تربت کے علاقے سے 15 لاشیں بر آمد کی گئی تھیں جن کی شناخت کے بعد پتہ چلا کہ وہ سب پٌنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔ یہی نہیں اس کے  بعد پھر 5 لاشیں اسی علاقے سے برآمد کی گئیں جنہیں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ان کا تعلق بھی پنجاب سےتھا۔

مزیدخبریں