ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے مختلف سکیمیں متعارف کرائی جائیں، آ ل پاکستان انجمن تاجران

05:04 PM, 21 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس دینے والے تاجروں کو بھی بیرون ممالک منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرے ، ٹیکسز کی شرح کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی اس وقت ساری توجہ پہلے سے ٹیکسز   ادا   کرنے والوں کو مزید شکنجے میں لانے پر مرکوز ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکسز   کی شرح کم رکھی جائے اور نئے لوگوں کو  ا س میں شامل کرنے کیلئے سروے کرایا جائے۔ ہم پہلے بھی پیشکش کر چکے ہیں کہ حکومت اور اس کے ادارے دوستانہ فضاء پیدا   کریں ہم مارکیٹوں میں ساتھ مل کر سروے کرانے کے لئے تیار ہیں۔ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے سکیمیں متعارف اور اس کی کیٹگریز   بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا  کہ جو تاجر باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، انہیں بیرون ممالک منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے فارمولا لایا جائے جس میں 80فیصد حکومت جبکہ 20 فیصد اخراجات  تاجر  خود  برداشت کریں۔

مزیدخبریں