مس ورلڈ منوشی چھلر بھارت کے دیہی علاقوں میں ہسپتال بنانے کی خواہشمند

04:53 PM, 21 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : گزشتہ ہفتے چین میں ہونے والا مس ورلڈ 2017ءکا تاج بھارت کی ”منوشی چھلر“ نے اپنے سر پر سجایا تو پوری دنیا حیران رہ گئے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے کیونکہ اس سے پہلے انہیں کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔ منوشی چھلر کون ہے اور کیا کرتی ہیں؟ اس سے متعلق بھی بہت کم لوگوں کو معلومات ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت سے تعلق رکھنے والی منوشی چھلر 14 مئی 1997ءمیں پیدا ہوئیں اور اس وقت میڈیکل کی طالبہ ہیں۔ وہ میڈیسن اینڈ سرجری میں بیچلرکر رہی ہیں جبکہ مستقبل میں ’کارڈیک سرجن‘ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ منوشی چھلر 1997ءمیں پیدا ہوئیں تو اس کے صرف تین سال بعد یعنی 2000ءمیں پریانکا چوپڑا نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، اس وقت تو منوشی چھلر کے گھر والوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا کہ ان کی بیٹی بھی ایک دن یہ تاج اپنے سر پر سجائے گی۔ منوشی چھلر نے ابتدائی تعلیم مشنری سکول سے حاصل کی اور میڈیکل کی تعلیم کا آغاز اپنے ہی شہر سونی پت کے ”گورنمنٹ بھگت پھول سنگھ میڈیکل کالج“ سے کیا۔

منوشی چھلر کی صورت ہی خوبصورت نہیں بلکہ ان کی سیرت بھی بہت اعلیٰ ہے اور وہ مستقبل میں ایک این جی او قائم کرکے بھارت کے دیہی علاقوں میں ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں