تہران:امریکی وزارت خزانہ نےاعلان کیا ہے کہ اس نے بعض افراد اور کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس نیٹ ورک نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قُدس فورس کے مفاد میں جعلی یمنی کرنسی کے نوٹوں کی فراہمی میں معاونت کی جن کی مالیت کروڑوں امریکی ڈالر بنتی ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک نے امداد اور جعل سازی کا سامان پیش کرنے کے واسطے یورپی برآمد پر عائد پابندیوں کو چکمہ دیا۔
ٹرمپ نے 2015 میں ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کو بھی سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تہران کے جوہری ہتھیاروں کے عدم حصول کو یقینی بنانے کے واسطے واشنگٹن کو زیادہ طاقت ور اقدامات کرنے چاہئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والی تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے وزارت خزانہ کو پاسداران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے اختیارت سونپ دیے تا کہ یہ تنظیم سامان اور فنڈنگ حاصل نہ کر سکے۔