راؤ انوار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے

03:00 PM, 21 Nov, 2017

کراچی: مقامی عدالت نے ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی ، دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ راﺅ انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف درج جلاؤ، گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں