نائیجیریا، مسجد میں خودکش دھماکا، 50 افراد جاں بحق

02:59 PM, 21 Nov, 2017

کانو: نائیجیریا کی ریاست اداماوا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے  اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان اتھمان ابوبکر نے واقعے میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ پولیس ترجمان نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے واقعے میں ملوث ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں